سولر پینلز کا خوفناک نقصان سامنے آگیا،بجلی تو بناتے ہیں

28  فروری‬‮  2015

واشنگٹن (نیوزڈیسک) انسان اپنی زندگی کو آسان بنانے کے لئے جدید سے جدید ترٹیکنالوجی ایجاد کررہا ہے جس کے باعث اس کی زندگی تو آسان ہورہی ہے مگر کچھ دیگر مخلوقات کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ امریکی ریاست نیواڈا میں بھی پرندوں پر انسانی ترقی کی وجہ سے ایک ایسی آفت نازل ہوئی ہے کہ بیچارے فضاءمیں پرواز کے دوران بھی جل کر راکھ ہورہی ہے۔ ریاست میں قائم کریسنٹ ڈوم سولر انرجی پراجیکٹ کے وسیع و عریض علاقے کی فضاءمیں جو بھی پرندہ داخل ہوتا ہے اس کے جسم میں آگ بھڑک اٹھتی ہے اور وہ لمحوں میں جل کر کوئلہ بن جاتا ہے۔ نیواڈا بیورو آف لینڈ مینجمنٹ کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 130تک پرندے جلتے دیکھے گئے ہیں اور اس کی وجہ زمین پر پھیلے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں وہ شیشے ہیں جو سورج کی روشنی کو منعکس کرتے ہیں۔ یہ شیشے ایک مرکزی پاور ٹاور پر روشنی منعکس کرتے ہیں جہاں شدید حرارت سے پانی کو بھاپ میں تبدیل کرکے جنریٹر چلائے جاتے ہیں اور ان سے بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ پچھلے دنوں پراجیکٹ میں جاری کام کے دوران اہلکاروں نے کچھ شیشوں کا زاویہ آسمان کی طرف کردیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ زمین سے تقریباً 1500فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے پرندے روشنی کی طاقتور شعاﺅں کی زد میں آکر جلنا شروع ہوگئے۔ جلنے والے پرندوں میں زیادہ تعداد کووں کی ہے۔ اگرچہ پراجیکٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیشوں کا رخ تبدیل کردیا گیا ہے لیکن جانوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی مقامی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اب بھی پرندے اس علاقے سے گزرتے ہوئے آگ پکڑ رہے ہیں



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…