لندن (نیوز ڈیسک) آج کل بڑی بڑی کمپنیوں کے سمارٹ فونز کے نئے ماڈل منظر عام پر آنے کا سیزن چل رہا ہے اور ایسے میں ایل جی کمپنی نے بھی اپنا جدید ترین سمارٹ فون میدان میں اتار کر سب کو حیران کردیا ہے۔وہ تازہ ترین تحقیق جو تمام تمباکو نوش افراد کو ضرور پڑھنی چاہئے ایل جی کا جی فلیکس 2 موبائل فون مارچ میں لندن میں متعارف کروایا جارہا ہے۔ اس جدید ترین سمارٹ فون کی سکرین 5.5 انچ فل ایچ ڈی پلاسٹک OLED ڈسپلے پر مشتمل ہے۔ اس کا پروسیسر کوالکوم سنیپ ڈریگن 810 ہے اور اس کی بیٹری میں خصوصی فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ محض آدھے گھنٹے میں مکمل چارج ہوجائے گی۔ اس سمارٹ فون کا عقبی کور بھی خصوصی فیچرز کا حامل ہے اور اس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ موبائل پر پڑنے والی خراشوں کو خود بخود صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس فون کے بارے میں ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں نے مثبت رائے کا اظہارکیا ہے اور اسے ایل جی کی طرف سے شاندار پیشکش قرار دیا جارہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں