اگر تو آپ سیلفی کے کچھ زیادہ ہی دیوانے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب وہ محض کمپیوٹرز ،ٹیبلٹس یا اسمارٹ فونز تک ہی محدود نیں بلکہ آپ کی ہتھیلی پر بھی نظر آئے گی جی ہاں اب ایسی اپلیکشن متعارف کرادی گئی ہے جو آپ کی انسٹا گرام سیلفی کو عارضی ٹیٹو بنا کر ہاتھ پر لگانے میں مدد ملے گی پکا ٹٹو نامی یہ اپلیکشن 15ڈالرز کے عوض آپ کی انسٹا گرام فوٹو کی ٹیٹو کی شکل میں دنیا مین کہیں بھی بجھوادے گی نیدر لینڈ کی اس کمپنی نے انسٹا گرام فوٹوز کو لیزر پرنٹرز کے استعمال سے عارضی ٹیٹوز اسٹکرز کی شکل دینا شروع کی ہے اور اسے چسپاں کرنے کے بعد لمبے ناخنوں کی مدد سے ہی نکالا جاسکے گا اگر کوئی شخص ٹیٹوز کو ہاتھ کے بجائے روز مرہ کی چیزوں پر دیکھنا چاہتا ہے تو وہ اپلیکشن انہین مارش میلویا جوگرز وغیرہ میں بھی تصاویر کو پرنٹ کرسکتی ہے