ایک نیا آلہ سونی ایرکسن نے بنایا ہے جو کلائی پر گھڑی کی طرح باندھ جا سکے گا۔ اس کا رابطہ آپ کے اسمارٹ فون سے ہو گا ‘ فون آلپ کے گھر میں ہو گا ‘ آپ اس آلے کے ذریعے فون کو ریموٹ کنٹرول کریں گے۔ گویا آپ کو فون کو ساتھ لے کر پھرنے کی ضرورت نہیں۔ اس کا نام ’’لائیوویو‘‘ ہے اور اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ کسی بھی فون کے ساتھ وائرلیس کنکشن رکھ سکے گا۔ آپ اس آلے کے ذریعے اپنے فون پر آنے والی کالز اور ای میلز وصول کر سکیں گے اور میوزک پلیئر کو کنٹرول کر لیں گے۔ اس کے ذریعے آپ اپنے گمشدہ فون کا سراغ بھی لگا سکیں گے۔1.3انچ کا یہ آلہ رنگین اسکرین کے ساتھ ہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ کی سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک سے بھی اس کا رابطہ رکھا جا سکتا ہے۔ اسے گھڑی کے طور پر پہنا جا سکتا ہے۔ کی چین کے طور پر استعمال کر سکتے یہں یا اپنے لیپ ٹاپ سے منسلک کر سکتے ہیں یہ آلہ سال کی آخر میں فروخت کے لیے پیش کیاجائے گا۔ اسے کیلینڈر اور فون کے دیگر افعال کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں