جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

بیس مارچ 2015 کی صبح یورپ کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب جائے گا، ماہرین فلکیات

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو( نیوزڈیسک)20 مارچ کی صبح لندن میں سورج معمول کے مطابق تو طلوع ہوگا لیکن پھر اچانک اس پر تاریکی کا بسیرا شروع ہوجائے گا کیونکہ اس روز برطانیہ سمیت پورے یورپ کے اکثر حصوں کو سورج گرہن اپنے لپیٹ میں لے لے گا جس کا نظارہ بھرپور طریقے سے کیا جاسکے گا۔ یورپی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 20 مارچ کی صبح 7 بج کر 40 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوگا جب کہ 9 بج کر 45 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر پہنچ کر برطانیہ کے کئی شہروں کو تاریکی میں ڈبو دے گا اس دوران یورپ کے کئی دیگر ممالک میں بھی جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا تاہم مکمل سورج گرہن 2 سے اڑھائی منٹ تک رہے گا۔ لندن کا 84 فیصد جب کہ گلاسگو، ابرڈین اور ایڈن برگ کا تقریباً 94 فیصد حصہ سورج گرہن کی زد میں آکر تاریکی میں ڈوب جائے گا جب کہ سورج گرہن سے بند ہوجانے والے سولر سسٹم سے اندھیرا مزید گہرا ہوجائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ یورپ میں لوگ بڑی تعداد میں شمسی توانائی پر انحصار کرتے ہیں اس لیے ڈیڑھ گھنٹے تک راج کرنے والے سورج گرہن کی وجہ سے یہ نظام بھی نہیں چل سکے گا جس کی وجہ سے یورپ کا ایک بڑا حصہ روشنی سے محروم رہے گا۔ سورج گرہن شمالی افریقہ، روس، ناروے اور کینیڈا میں بھی دیکھا جاسکے گا جو 1999 کے بعد ایک مکمل سورج گرہن ہوگا۔ دوسری جانب شمسی توانائی آپریٹرز نے خبردار کیا ہے کہ سورج گرہن کی وجہ سے 20 مارچ کو 35 ہزار میگا واٹ شمسی توانائی سسٹم کا حصہ نہیں بن سکے گی جس سے یورپی ممالک کا ایک بڑاحصہ اس توانائی کے استعمال سے کئی گھنٹے محروم رہے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…