اب مو بائل کی بیٹر ی صرف چند سیکنڈ میں چارج کریں

25  فروری‬‮  2015

تل ابیب ( نیوزڈیسک) سمارٹ فونز نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کر رکھا ہے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد اس کا استعمال کرتے ہیں تاہم سمارٹ فونز کی بیٹری لائف ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے سب ہی پریشان رہتے ہیں اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے موبائل کی بیٹری جلد از جلد چارج ہو اور زیادہ سے زیادہ عرصے تک کام کر سکے لیکن جدید سے جدید تر موبائل فون کی بیٹری بھی مکمل چارج ہونے پر بمشکل ایک دن ہی نکال پاتی ہے۔ خوشی کی خبر یہ ہے کہ تل ابیب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایسی ٹیکنالوجی ایجاد کر لی ہے جس کے ذریعے موبائل فون کی بیٹری کو محض 1 منٹ میں 100 فیصد تک چارج کیا جا سکے گا جبکہ یہ ٹیکنالوجی اگلے سال کے آخر تک مارکیٹ میں آ جائے گی۔ تل ابیب یونیورسٹی کے ”نینو ٹیکنالوجی“ ڈیپارٹمنٹ کے سائنسدانوں نے الزائمر کی بیماری کا علاج ڈھونڈنے کے دوران حیرت انگیز طور پر ایک ایسا مالیکیول دریافت کر لیا جو انتہائی تیز رفتاری سے توانائی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور موجودہ سمارٹ فونز میں استعمال ہونے والی بیٹریوں میں موجود مالیکیولز سے کہیں بہتر ہے۔ اس دریافت کے بعد اسرائیل کی ”سٹور ڈاٹ“ نامی کمپنی نے نئی بیٹری کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق نیا دریافت ہونے والا مالیکیول توانائی کو تیز رفتاری سے جذب کرتا ہے تاہم اس میں جمع ہونے والی توانائی کی مقدار قدرے کم ہوتی ہے اس لئے موجودہ بیٹریوں کی نسبت اس نئی بیٹری کی ”لائف“ قدرے کم ہو گی تاہم اگر یہ صرف ایک منٹ میں 100 فیصد تک چارج ہو جائے تو سودا برا نہیں ہے جبکہ اسے چارج کرنے کیلئے ایک مخصوص چارجر بھی تیار کیا جائے گا۔ سائنسدانوں کے مطابق اس بیٹری کو ایک منٹ میں 100 فیصد چارج کرنے کیلئے 40سے 80 amps تک کرنٹ کو بیٹری میں داخل کرنے کی ضرورت ہے اور کوئی بھی نارمل چارجر ایسا نہیں کر سکتا اس لئے انہیں ایک نیا چارجر بنانا پڑا جو عام چارجر سے مہنگا لیکن سائز میں عام چارجر کے برابر ہی ہو گا اور اسے باآسانی اپنے ساتھ کہیں بھی لے جایا جا سکے گا۔ خوشی کی خبر یہ ہے سٹور ڈاٹ کمپنی نے دنیا بھر میں موبائل فون بنانے والی 15کمپنیوں کے ساتھ مل کر بیٹری کی تیاری شروع کر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال کے آخر تک دنیا بھر کے تمام سمارٹ فونز میں اس بیٹری کو استعمال ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس نئی دریافت جہاں سمارٹ فونز بنانے والی کمپنیاں انتہائی خوش نظر آ رہی ہیں وہیں سمارٹ فونز کے شوقین افراد بھی بہت خوش ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…