صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 18 فرو ری کو طلب کرلیا
اسلام آباد(این این آئی)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے 18فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس 18 فروری شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے۔











































