جمعرات‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی، بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے،

جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھند اور اسموگ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقوں میں جمعرات کی رات سرد اور خشک موسم متوقع ہے، جبکہ جمعہ کو بھی موسم خشک رہے گا۔ صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی، تاہم شام یا رات کے وقت آسمان پر جزوی بادل چھا سکتے ہیں۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سردی اور خشک موسم برقرار رہنے کی توقع ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، اوکاڑہ، خانیوال، ملتان، خانپور، کوٹ ادو اور بہاولپور سمیت مختلف میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور اسموگ پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مری اور گلیات میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی علاقوں اور پہاڑی اضلاع میں سردی کی شدت نسبتاً زیادہ ہوگی۔ جمعہ کی شام یا رات ان علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم ہوسکتا ہے۔سندھ میں زیادہ تر مقامات پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے،

جبکہ جمعہ کے روز بالائی سندھ میں صبح اور رات کے دوران سردی اور خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم صوبے کے شمالی حصوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی اور رات کے وقت بعض مقامات پر آسمان جزوی طور پر ابر آلود ہوسکتا ہے۔آزاد کشمیر میں جمعرات اور جمعہ دونوں روز سرد اور خشک موسم متوقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں جمعرات کو شدید سردی اور جمعہ کے روز سرد و خشک موسم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرد موسم کے ساتھ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو بالخصوص صبح اور رات کے اوقات میں سفر کرتے ہوئے احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



کالم



ورنہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…