اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے موجودہ سیاسی صورتحال پر ملاقات میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا۔
اعلامیے صدر کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں کہا گیا کہ پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئیں، تمام معاملات پر مل کر بیٹھیں گے اور مشاورت سے ان کا حل نکالا جائے گا۔ملاقات کے دوران مشرقِ وسطی کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔



















































