پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف

datetime 12  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی موت کے معاملے میں مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بیرون ملک، خصوصاً ایک امریکی یونیورسٹی میں داخلہ دلوانے کے نام پر مبینہ طور پر 70 لاکھ روپے کی رقم ہتھیانے اور جعلی دستاویزات کا معاملہ سامنے آنے کے بعد لائبہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔

رپورٹس کے مطابق واقعے سے قبل لائبہ نے اپنے ماموں کو موبائل فون پر ایک پیغام بھیجا تھا، جس میں انہوں نے درخواست کی کہ ان کے والد کو مبینہ فراڈ کے بارے میں نہ بتایا جائے۔ پیغام میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے والد یہ صدمہ برداشت نہیں کر پائیں گے۔

اہلخانہ کے مطابق لائبہ کے والد موٹر سائیکل پر دودھ فروخت کرکے اپنے بچوں کی تعلیم کے اخراجات پورے کرتے تھے۔ بیٹی کو اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ بھیجنے کی غرض سے انہوں نے اپنا پلاٹ فروخت کیا اور 21 لاکھ روپے نقد ادا کیے۔ مزید رقم کا بندوبست کرنے کے لیے لائبہ کی والدہ کے زیورات بھی بینک میں گروی رکھوائے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق امریکی یونیورسٹی میں داخلے کے لیے ادائیگی کے بعد مبینہ دھوکا دہی اور جعلی دستاویزات کا انکشاف ہوا، جس سے لائبہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم معاملے کی مکمل حقیقت اور رقم کے لین دین سے متعلق تفصیلات کی تصدیق تحقیقات کے بعد ہی ہو سکے گی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ مبینہ طور پر جعلی دستاویزات فراہم کرنے والے تعلیمی کنسلٹنٹ کی تلاش بھی جاری ہے۔ حکام واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں اور مبینہ فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں تھانہ رمنا کی حدود میں ایک درخت سے طالبہ کی لاش ملنے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔ بعد ازاں اس کی شناخت لائبہ اعجاز دختر محمد اعجاز کے نام سے ہوئی۔ 22 سالہ لائبہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبہ تھیں اور جی 10 مرکز کے گلستان پلازہ میں رہائش پذیر تھیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…