جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

کیا پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر کرنے جارہی ہے؟ آج اہم اعلان متوقع

datetime 25  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج لانگ مارچ کے حوالے سے اہم اعلان کرنے جا رہے ہیں،

جس کے لیے وہ سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں صوبائی کابینہ کے ارکان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود ہوں گے۔ اس موقع پر لانگ مارچ کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق پارٹی کا مؤقف سامنے آنے کا امکان ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پی ٹی آئی کی قیادت نے لانگ مارچ کے شیڈول پر غور کیا ہے۔ پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں مارچ کی تاریخ آگے بڑھانے کی تجاویز زیر بحث آئیں، تاہم حتمی فیصلہ آج کی پریس کانفرنس میں سامنے آنے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق پشاور میں ہونے والے طویل مشاورتی اجلاس کے دوران لانگ مارچ سمیت دیگر سیاسی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی کے مختلف صوبائی تنظیمی امور اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ پی ٹی آئی قیادت جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے اہم معاملات پر مؤقف سامنے لانے کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی کا انتظار کیے جانے کی بات بھی اجلاس میں سامنے آئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت 6 سے 10 اکتوبر کے درمیان آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے، جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کی تجاویز بھی زیر بحث آئیں۔مشاورتی اجلاس کے دوران محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کے سیاسی کردار کے حوالے سے بعض شرکا نے اپنے تحفظات بھی قیادت کے سامنے رکھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…