پشاور(این این آئی)سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین کوپنجاب پولیس کی حراست میں بجلی کے جھٹکے دییگئے تھے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فیصل امین نے علی امین گنڈاپور کی تصاویربھی شیئر کیں اور کہا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تصاویرشیئرنہیں کرنا چاہتا تھا،لیکن کچھ لوگوں کے پروپیگنڈے کے باعث ایسا کر رہا ہوں۔فیصل امین نے کہا کہ پنجاب پولیس کی حراست میں علی امین گنڈاپور کو گردن کے پچھلے حصے پربجلی کے جھٹکے دیے گئے تھے، اس تکلیف دہ چوٹ کو وہ برسوں سے برداشت کر رہے تھے، بالآخر اسے دور کرنے کیلئے سرجری کی گئی، ان کی گردن کے پچھلے حصے پر 9ٹانکے آئے۔رکن قومی اسمبلی فیصل امین نے کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کے پیاروں کوبھی ایساہی کچھ ہو تو انہیں پتا چلے۔



















































