ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی لانگ مارچ، کے پی حکومت نے سرکاری افسران اور وسائل کے استعمال پر پابندی سے متعلق ہدایات جاری کردیں

datetime 18  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کی جانب مارچ کے حوالے سے

سرکاری افسران اور وسائل کے استعمال پر پابندی سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے تمام متعلقہ افسران کو عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی افسر کو مارچ میں شرکت کے لیے کہا جائے تو فوری طور پر چیف سیکرٹری یا انسپکٹر جنرل پولیس کو آگاہ کیا جائے۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری آفس میمورنڈم میں کہا گیا کہ کوئی سرکاری افسر اسلام آباد کی جانب مارچ، ریلی یا جلوس میں معاونت یا سہولت فراہم نہیں کرے گا۔ ہدایات کے مطابق ایسے مارچ یا ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی جس سے اسلام آباد میں آزادانہ نقل و حرکت، تجارتی و کاروباری سرگرمیوں، تعلیمی اداروں یا طبی سہولیات تک رسائی متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔

ہدایات میں کہا گیا کہ سرکاری گاڑی، مشینری، آلات، عوامی فنڈز یا دیگر سرکاری وسائل بھی کسی مارچ یا ریلی کے لیے استعمال نہیں کیے جاسکیں گے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔میمورنڈم میں مزید کہا گیا کہ کسی رکاوٹ یا واقعے کی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن 091-9210068 بھی فراہم کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…