بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

نیا اسپیل ،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

datetime 2  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کل سے 6 ستمبر تک کئی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہورہی ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کے ساتھ مل کر یہ نظام مختلف علاقوں میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور پوٹھوہار ریجن میں 4 اور 5 ستمبر کو بارش متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق 3 سے 5 ستمبر کے دوران مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، وزیرآباد، حافظ آباد اور قصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، نورپور تھل، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان سمیت ملحقہ علاقوں میں 4 اور 5 ستمبر کو وقفے وقفے سے بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے۔ نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں 3 سے 6 ستمبر کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع بھی بارشوں سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ پشاور، دیر، چترال، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، ہنگو، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور وزیرستان میں 3 ستمبر کی شام یا رات سے 5 ستمبر تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، غانچے اور شگر میں بھی 3 سے 6 ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے، تاہم بلوچستان کے ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل سمیت گردونواح میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان موجود ہے۔

شہری سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 4 اور 5 ستمبر کو اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں شدید بارش کے نتیجے میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، ملاکنڈ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں بھی شدید بارش کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکان سے بھی خبردار کیا ہے۔

سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کسانوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں۔

تمام متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے اور ممکنہ بارشوں، سیلابی صورتحال اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…