بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

خواتین سے وارداتیں کرنے والا باپ بیٹے کا گینگ،دونوں گرفتار

datetime 29  اگست‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)شادمان پولیس نے خواتین سے چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرنے والے باپ بیٹے پر مشتمل گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگاتے ہوئے انہیں مکہ کالونی سے ٹریس کیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان باپ اور بیٹے نے اپنے تیسرے ساتھی کے ساتھ مل کر سنیچر گروپ بنا رکھا تھا۔ملزمان گلبرگ، شادمان اور گردونواح میں خواتین سے چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتے تھے۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو خواتین سے بیگ چھینتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹائون نے بتایا کہ ملزمان نے 2روز قبل ایک ہی دن میں 3 خواتین سے پرس چھینے تھے۔ایس پی اسد علی نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان سے نقدی، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں طیب اور شیراز شامل ہیں، جنہیں مزید کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…