جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

سما ٹی وی کا پروگرام ’’موقف‘‘ سوشل میڈیا پر مقبول، ٹاپ ٹرینڈز میں شامل

datetime 10  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سما ٹی وی کے پروگرام ’’موقف‘‘ نے ناظرین کی توجہ حاصل کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بھی نمایاں مقبولیت حاصل کر لی ہے

جہاں پروگرام سے متعلق ویڈیوز کلپس اور تبصرے بڑی تعداد میں شیئر کیے جا رہے ہیں۔سینئر صحافی و تجزیہ کار جاوید چودھری اور سینئر تحقیقاتی صحافی عبدالستار خان کی میزبانی میں نشر ہونے والے پروگرام میں ملکی سیاست قومی امور اور اہم موجودہ معاملات پر گفتگو تجزیہ اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔پروگرام کے مختلف حصے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کر رہے ہیں جبکہ صارفین زیرِ بحث موضوعات پر اپنی آرا اور ردعمل کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ پروگرام سے متعلق بڑھتی ہوئی آن لائن سرگرمی کے باعث ’’موقف‘‘ سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈز میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ پروگرام کے موضوعات اور تجزیاتی گفتگو کو ناظرین کی جانب سے خاصی توجہ مل رہی ہے جبکہ مختلف کلپس کی شیئرنگ نے پروگرام کی ڈیجیٹل رسائی میں بھی اضافہ کیا ہے۔’’موقف‘‘ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹیلی ویژن پروگرامز کے اہم حصے سوشل میڈیا کے ذریعے وسیع تر ناظرین تک پہنچ رہے ہیں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز عوامی ردعمل اور مباحثے کا اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…