جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان کا سب سے لاڈلا بچہ کشمیر ہے، سب سے زیادہ وسائل اسی کو ملتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

datetime 1  اگست‬‮  2026 |

بھارت اور افغانستان کا مشترکہ ایجنڈا دہشت گردی ہے، معرکہ حق میں دشمن کی حکمتِ عملی ناکام ہونے پر بلوچستان میں نظریں جمائی گئیں،

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
راولپنڈی (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے لاڈلا بچہ کشمیر ہے، وسائل کی بات کی جائے تو سب سے زیادہ کشمیر کو ملتے ہیں۔راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیر کی ایک ہی آواز ہے کہ ہم کشمیری ہیں، پاکستان ہمارا ہے، کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ تھا، ہے اور رہے گا، کشمیریوں کا فیصلہ پکا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اب بھارت نے کچھ تو کرنا ہے، انہوں نے حقوق کے لبادے میں واردات ڈالی ہے، 2019 میں بھی بھارت کی طبیعت صاف کی تھی، 2025 میں تو اگلی پچھلی طبیعتیں صاف ہوگئیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کا مشترکہ ایجنڈا دہشت گردی ہے، معرکہ حق میں دشمن کی حکمتِ عملی ناکام ہونے پر بلوچستان میں نظریں جمائی گئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان رجیم دہشت گردوں کی مدد کر رہی ہے،

طالبان کی ڈپلومیسی بھی دہشت گردی ہے، 2026 میں بم دھماکوں کے 28 واقعات ہوئے، زیادہ تر دھماکوں میں افغان باشندے ملوث پائے گئے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کا ایک ہی کام ہے، یہ دہشت گردی کو بطور کاروبار کرتے ہیں، افغانستان اور بھارت کے درمیان بی ایل اے کے علاوہ اور کیا چیز مشترک ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ رواں سال ملک میں مجموعی طور پر 40 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، ان میں بلوچستان میں 31 ہزار سے زائد آپریشن شامل ہیں، آپریشنز میں 2 ہزار 84 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، دہشت گردی کے واقعات میں 322 پاکستانی شہری اور فوج کے 300 سے زائد جوان شہید ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…