مکو آ نہ(این این آئی)دادا کی اپنی پوتی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کا واقعہ سامنے آیا،
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے باوا چک میں 75 سالہ شخص کو اپنی 20 سالہ پوتی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی والدہ آمنہ نے تھانہ ملت ٹان میں درج مقدمے میں مقف اختیار کیا کہ ان کے 75 سالہ سسر ارشاد نے بیس سالہ بیٹی اور اپنی پوتی علیزہ کو فون کر کے اہلخانہ کی عدم موجودگی میں گھر بلانے کو کہا اور علیزہ کو اپنی والدہ کو بتانے سے بھی منع کیا۔
والدہ کا کہنا تھا کہ 20 جولائی کو ملزم اپنے بیٹے کے گھر پہنچا، تو اس کی بہو آمنہ چھپ گئی، اس دوران ارشاد نے اپنی پوتی کو گھر میں اکیلی سمجھ کر جنسی ہراساں کیا جس کی مدعیہ آمنہ نے چھپ کر موبائل فون سے ویڈیو بنا لی، جسے پولیس نے شواہد کے طور پر تحویل میں لے لیا ہے۔مدعیہ کے مطابق ملزم نے اپنی پوتی سے کہا تم میں تمہاری مرحومہ دادی نظر آتی ہے ۔پولیس نے ملزم ارشاد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ویڈیو اور دیگر شواہد کا فرانزک جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔



















































