جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

جائیداد کے لالچ میں بھائیوں کی جانب سے بہن کو زنجیروں میں کئی سال قید رکھنے کا انکشاف

datetime 23  جولائی  2026 |

خانپور (این این آئی)خان پور کے نواحی علاقے تھانہ صدر کی حدود چک 107 این پی میں مبینہ طور پر جائیداد کی لالچ میں سگے بھائیوں کی جانب سے اپنی بہن کو زنجیروں میں کئی سال قید رکھنے کا انکشاف ہوا ۔

اہلِ علاقہ کے مطابق ملزمان خاتون پر تشدد بھی کرتے تھے اور اہل علاقہ کے پوچھنے پر اس کی چیخ و پکار کو پاگل پن کہتے رہے ، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے اہلِ علاقہ کی مدد سے خاتون کو بازیاب کر الیا ۔ڈی ایس پی شاہد نزیر وڑائچ کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، کارروائی کے دوران محبوب نامی ملزم گرفتار کر لیا گیا جبکہ بھائی اکرم اور بھتیجا شفیق فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ڈی ایس پی شاہد نزیر وڑائچ کے مطابق بہنوں کا حق ہڑپ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…