بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب میں مون سون بارشوں نے نکاسی آب کے نظام کی قلعی کھول دی، 17 افراد جاں بحق

datetime 22  جولائی  2026 |

لاہور (این این آئی)پنجاب میں مون سون کی شدید بارش کے باعث لاہور میں کئی اہم شاہراہیں اور نشیبی علاقے گھنٹوں زیر آب رہے،

ٹریفک شدید متاثر ہوئی اور کھڑے پانی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا ،صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مجموعی طور پر 17 افراد جاں بحق اور 107 زخمی ہوچکے ہیں۔تفصیلات کیمطابق بارش کے دوران شہر کے مختلف حصوں کی صورت حال حکومتی دعوئوں سے مختلف دکھائی دی، لاہور میں لکشمی چوک، ایکسپو سینٹر روڈ، بادامی باغ، لارنس روڈ، صفانوالہ چوک، مدینہ کالونی اور دیگر علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،متعدد مقامات پر گاڑیاں بند ہو گئیں جبکہ آمدورفت کئی گھنٹے متاثر رہی، لکشمی چوک میں پانی اس قدر جمع ہو گیا کہ علاقہ سیلاب زدہ منظر پیش کرتا رہا جبکہ ایکسپو سینٹر روڈ پر بارش تھمنے کے بعد بھی پانی کی نکاسی میں تاخیر دیکھی گئی۔لاہور میں بارش کے دوران ایک افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سڑک پر کھڑے پانی میں بجلی کی لٹکتی تار کے باعث ایک موٹر سائیکل سوار کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے، واقعہ نے بارش کے دوران حفاظتی انتظامات اور بجلی کے نظام سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ، واسا، پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں نے نکاسی آب کا آپریشن کامیاب قرار دیا،

حکومتی بیان کے مطابق 41 اضلاع میں عملہ اور مشینری متحرک رہی، تمام انڈر پاسز کو کلیئر کیا گیا اور بیشتر پانڈنگ ایریاز سے چند گھنٹوں میں پانی نکال کر ٹریفک بحال کر دی گئی۔محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے چناب پر مرالہ بیراج میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد دو لاکھ 24 ہزار 496 کیوسک اور اخراج دو لاکھ 6 ہزار 496 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، قادرآباد بیراج پر بھی درمیانے جبکہ خانکی بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم دیگر دریاں اور بیراجوں پر صورت حال معمول کے مطابق بتائی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مون سون سیزن میں بارشوں سے متعلق مختلف حادثات میں اب تک 17 افراد جاں بحق اور 107 زخمی ہو چکے ہیں، اموات میں بوسیدہ عمارتیں گرنے، آسمانی بجلی گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات شامل ہیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب، کشمیر اور بالائی علاقوں میں مزید موسلا دھار بارشوں، شہری سیلاب، مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…