جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی ناراض ارکان کا بیرسٹر گوہر کو خط، مائنس عمران خان کوششوں کا انکشاف

datetime 21  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی نے پارٹی چیرمین بیرسٹر گوہر کو خط لکھ دیا ہے

جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مختلف مواقع پر باقاعدہ طور پر مائنس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پی ٹی آئی ناراض اراکین نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو خط میں لکھا کہ صوبائی اسمبلی میں رہائی تحریک کا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا بانی چیئرمین کی رہائی ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے ایک مضبوط اور جامع لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔ناراض ارکان نے کہا کہ آپ نے واضح طور پر یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کے ساتھ مرکزی قیادت کی موجودگی میں ہماری ملاقات کرائی جائے گی، تاحال اس حوالے سے نہ تو ہمیں کسی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ہے اور نہ ہی عملا کوئی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔بیرسٹر گوہر سے ناراض ارکان نے مطالبہ کیا کہ ایک مرتبہ پھر گزارش ہے کہ فوری طور پر علامہ ناصر عباس، محمود خان اچکزئی اور مرکزی قیادت کی موجودگی میں ہماری ملاقات کا اہتمام کیا جائے۔پی ٹی آئی ناراض اراکین نے دعویٰ کیا کہ بانی چیئرمین کو مختلف مواقع پر باقاعدہ طور پر مائنس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،

پشاور میں پریمیئر لیگ کے افتتاحی پروگرام میں ہمارے قائد کی تصویر موجود تھی، نہ ان کے بارے میں کوئی تعارفی یا آگاہی پروگرام پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بھی بانی چئیرمین کو دانستہ طور پر نظرانداز یا مائنس کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور صوبائی حکومت نے دیگر جماعتوں بالخصوص پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ غیر معمولی قربت اختیار کر لی ہے۔پی ٹی آئی ناراض ارکان نے کہا کہ بجٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کیے گئے جبکہ حالیہ کرکٹ اسٹیڈیم پروگرام میں گورنر صاحب اور دیگر اپوزیشن رہنماں کو غیر معمولی اہمیت اور تشہیر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…