جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

دوست نے اپنے ہی دوست کا گردہ نکال کر فروخت کر دیا

datetime 21  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پنجاب کے شہر پتوکی میں دوستی کے رشتے کو شرمندہ کرنے والا ایک مبینہ واقعہ سامنے آیا ہے،

جہاں ایک شہری نے اپنے دوست پر اغوا کرکے اس کا گردہ نکالنے اور فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق پتوکی کے علاقے پرانی منڈی کے رہائشی رحمت نے شکایت درج کرائی کہ اس کے دوست رضا نے کاروبار میں شراکت کا جھانسہ دے کر اسے اپنے ساتھ بلایا۔ الزام ہے کہ بعد ازاں ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے اغوا کر لیا اور راولپنڈی منتقل کر دیا۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ سفر کے دوران اسے ایک مشروب پلایا گیا، جس میں مبینہ طور پر نشہ آور چیز شامل تھی۔ اس کے بعد وہ بے ہوش ہو گیا۔ ہوش آنے پر اسے شدید تکلیف محسوس ہوئی، جس سے معلوم ہوا کہ اس کا آپریشن کیا جا چکا ہے۔رحمت کے مطابق بعد میں طبی معائنے اور الٹراساؤنڈ رپورٹ سے انکشاف ہوا کہ اس کا دایاں گردہ موجود نہیں تھا، جس کے بعد اس نے پولیس سے رجوع کیا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص کی درخواست پر 12 جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا۔ تفتیش کے دوران مرکزی ملزم رضا اور اس کے مبینہ سہولت کاروں کی نشاندہی ہوئی، جن کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ شواہد کی بنیاد پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…