جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال،این ڈی ایم اے کاالرٹ جاری

datetime 21  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں،

ندی نالوں اور پہاڑی برساتی گزرگاہوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ، شگر اور گانچھے میں شمشال، ہنزہ، چپورسن، کلیک، شگر، شیوک اور ہُشے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ اور اچانک سیلابی ریلوں کا امکان موجود ہے۔آزاد جموں و کشمیر میں بھی دریائے جہلم، دریائے نیلم، دریائے پونچھ، دریائے مہل، بیٹار نالہ، بھمبر نالہ، کانشی دریا اور جہلم و پونچھ سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں دریائے چترال، کابل، سوات اور پنجکوڑہ کے علاوہ مقم نالہ، کلپانی نالہ اور خیبر، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، بنوں، کرک، ہنگو، لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، بونیر اور صوابی کے مقامی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔اسی طرح پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی برساتی نالوں،

دریائے سواں اور پوٹھوہار ریجن میں بھی سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا امکان ہے، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے مختلف برساتی ندی نالوں اور دریاؤں میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی حالات کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…