اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب نے ملٹی پل انٹری ویزا متعارف کرادیا،ایک سال میں متعدد بار عمرے کی اجازت

datetime 21  جولائی  2026 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اللہ کے مہمانوں کی سہولت کیلئے پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ایک نئی سہولت کا آغاز کردیا۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین کے حکم پر معتمرین کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرا دیا ہے۔ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا کے تحت بیرونِ ملک سے آنے والے معتمرین ایک سال کے دوران متعدد بار سعودی عرب میں داخل ہوسکیں گے جبکہ مجموعی طور پر 90روز تک قیام کی اجازت ہوگی۔نیا ویزا اجرا کی تاریخ سے 365دن تک موثر رہے گا اور مقررہ ضوابط پورے کرنے کی صورت میں اس کے حامل افراد ایک سال کے دوران کئی بار عمرے کی غرض سے سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملٹی پل انٹری ویزا رکھنے والے معتمر کو ہر نئے سفر سے قبل نسک پلیٹ فارم کے ذریعے منظور شدہ سروس فراہم کنندہ سے سروس پیکج خریدنا ہوگا۔ اس پیکج کی مدت ویزا کی باقی ماندہ مدت سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ اس کے علاوہ سعودی عرب روانگی سے قبل نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کرنا بھی لازمی ہوگا جس کے بغیر عمرہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ ویزا ہر بار سعودی عرب سے روانگی کے بعد خودکار طور پر غیر فعال ہوجائے گا اور اگلے سفر سے پہلے تمام شرائط پوری ہونے پر دوبارہ فعال کیا جائے گا۔وزارت حج و عمرہ کے بقول یہ ویزا یکم ذوالقعدہ سے 13ذوالحج تک یعنی حج سیزن کے دوران قابلِ استعمال نہیں ہوگا اور اس عرصے میں ملٹی پل ویزے پر سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ اس نئی سہولت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عمرے کے لیے زیادہ بہتر سفری منصوبہ بندی کا موقع ملے گا جبکہ ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے معتمرین کو بہتر اور تیز رفتار سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…