بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

جانوروں کو ذبح کرکے خون اور باقیات دریائے سوات میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

datetime 18  جولائی  2026 |

سوات (این این آئی)جانوروں کو ذبح کرکے خون اور دیگر باقیات دریائے سوات میں پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بحرین کے علاقے میں دریا کے کنارے جانوروں کا غیر قانونی سلاٹر ہاؤس بنایا گیا تھا۔ طویل عرصے سے دریا کے کنارے جانور ذبح ہوتے رہے، تاہم مقامی انتظامیہ اس صورتحال سے مکمل طور پر لاعلم رہی اور اب ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام حرکت میں آ گئے ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اپر سوات کی ضلعی انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ واقعے کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے۔حکومتی احکامات کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی سیاحتی مقامات اور دریاؤں کے کناروں پر غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز کے قیام اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث ماحولیاتی آلودگی کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق مقامی سطح پر انتظامی غفلت کے سبب دریاؤں میں آلائشیں پھینکنے کا یہ عمل عوامی صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔بعد ازاں سوات پولیس نے سلاٹر ہاؤس چلانے والے شخص کو گرفتار کرکے تھانہ مدین میں مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی سی اپر سوات کا کہنا ہے کہ سلاٹر ہاؤس کو سیل کردیا گیا ہے، جسے دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…