اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

پابندی کے بعد تین نئے ڈنکی روٹس سے پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجنے کا انکشاف

datetime 17  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے کیلئے انسانی سمگلروں نے ڈنکی کیلئے تین نئے راستے تلاش کرلئے۔

ذرائع کے مطابق ڈنکی کے پرانے راستوں پر سخت پابندیوں کے بعد انسانی اسمگلروں نے ملائیشیا، آذربائیجان، مصر،ازبکستان، بیلاروس کیلئے 3نئے روٹس تلاش کیے ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پکڑے جانیوالے انسانی سمگلروں نے نئے روٹس بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ انسانی سمگلرز پاکستانیوں کو ویزے پر ملائیشیا لے جاتے ہیں پھر سے وہاں سے مصر،لیبیا اور پھر یورپ میں داخل کرایا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈنکی لگانے کا دوسرا نیا روٹ ازبکستان سے ہوکر جاتا ہے، جس کیلئے انسانی اسمگلر پاکستانی نوجوانوں کو ویزا لگوا کر پہلے ازبکستان لے جاتے ہیں پھر وہاں سے بیلا روس اور پولینڈ میں داخل کروایا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق پولینڈ سرحد دشوار گزار زمینی راستے کے ذریعے پار کرائی جاتی ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انسانی سمگلر تیسرے روٹ میں نوجوانوں کو موریطانیہ اور سینیگال بلوا کر کشتیوں پر نوجوانوں کوسپین کے نیم خودمختار جزیروں پر پہنچاتے ہیں پھر کینری آئی لینڈز سے نوجوانوں کو غیرقانونی طور پر سپین لے جایا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے روٹس کے انکشاف پر ان ممالک میں جانیوالے شہریوں کی سکریننگ سخت کردی گئی ہے جبکہ ایف آئی اے ان ممالک کو جانیوالے نوجوانوں سے خصوصی تفتیش کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈنکی کا شک پڑنے پر ایسے نوجوانوں کو آف لوڈ کردیا جاتا ہے اور اب تک درجنوں نوجوانوں کو آف لوڈ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…