جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک کے مختلف شہروں میں 11اور 12جولائی کو بارشوں کی پیشگوئی

datetime 10  جولائی  2026 |

لاہور (این این آئی) محکمہ موسمیات نے ہفتے کے اختتام پر 11اور 12جولائی کو ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جن کے آج ہفتہ سے مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے ۔ اس دوران مغربی لہر بھی ہفتہ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 11اور 12جولائی کے دوران کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 11اور 12جولائی کے دوران کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں کے علاوہ بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم تھرپارکر اور گرد و نواح کے بعض علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی بھی آسکتی ہے، جس سے آمدورفت متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں، جبکہ شہری بھی غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی صورتحال سے متعلق جاری ہونے والی ہدایات پر عمل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…