جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی نجی کمپنی کا طیارہ لاپتہ ہونے کی تصدیق

datetime 8  جولائی  2026 |

کراچی (این این آئی)شارجہ سے آیا پاکستان کا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتہ ہوگیا ،

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کے ٹو بوئنگ 737 اورماڑا کے قریب سمندر پر پرواز کے دوران لاپتہ ہوا ،نجی کارگو طیارے میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔طیارے کا رابطہ رات 9 بج کر 32 منٹ پر منقطع ہونے کی اطلاعات ہیں، طیارے کی تلاش اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔پاک فضائیہ کا ساب طیارہ اور پاک بحریہ کا اے ٹی آر طیارہ بھی سرچ آپریشن میں شریک رہا، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس ذوالفقار متاثرہ علاقے کی جانب روانہ ہوا۔پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے تجارتی جہاز لاہور کو بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیلئے تعینات کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق لاپتہ طیارہ فنی خرابی کے بعد مرمت کیلئے شارجہ گیا تھا، طیارہ پانچ دن شارجہ میں رہا اور یہ فیری فلائٹ (خالی طیارہ )کرتے ہوئے کراچی واپس آ رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق شارجہ میں طیارے کی مرمت Northern techniques نامی کمپنی نے کی اور یہ کمپنی پاکستان کے ایک سابق مشیر ہوابازی کی بتائی جاتی ہے۔ترجمان پی اے اے کے مطابق شارجہ سے کراچی آنے والے نجی کارگو طیارے سے دورانِ پرواز رابطہ منقطع ہوا، کارگو طیارے نے پرواز کے دوران نیویگیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی تھی۔پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق کراچی اے سی سی نے طیارے کو فوری رہنمائی فراہم کی، طیارہ اچانک تیزی سے نیچے آیا اور سمت بھی تبدیل کی۔ترجمان پی اے اے نے بتایا کہ کراچی سے تقریبا 155 ناٹیکل میل مغرب میں طیارہ ریڈار سے غائب ہوا، طیارے سے ریڈار اور مواصلاتی رابطہ بیک وقت منقطع ہوا، واقعے کے بعد ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر فوری طور پر فعال کردیا گیا۔ترجمان پی اے اے کے مطابق لاپتا کارگو طیارے کی تلاش کے لیے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، مختلف ادارے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، نجی کارگو طیارے میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…