بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

datetime 7  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 7 سے 9 جولائی کے دوران سکردو اور رونڈو روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی علاقوں میں متوقع بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں زمینی کٹاؤ کے باعث سکردو اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مختلف مقامات پر مٹی اور پتھروں کے تودے گرنے کا امکان ہے۔ برومدو نالہ، چمچو، مالوپا، ڈمبوڈاس، ٹورمک اور ہراموش کے علاقوں کو خاص طور پر حساس قرار دیا گیا ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ اور کٹاؤ میں اضافے کی وجہ سے سڑکوں پر سفر خطرناک ہو سکتا ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ متاثرہ پہاڑی شاہراہوں پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور اگر سفر ناگزیر ہو تو لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے مقامات پر انتہائی احتیاط اختیار کریں۔

دوسری جانب مقامی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسمی صورتحال اور حفاظتی ہدایات سے باخبر رہنے کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ اور دیگر مستند ذرائع سے مسلسل معلومات حاصل کرتے رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…