منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا الرٹ جاری،بالائی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

datetime 27  جون‬‮  2026 |

پشاور(این این آئی) پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF)کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے اور شدید گرمی کے باعث گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے جس سے گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے اپر و لوئر چترال، سوات، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حساس گلیشیائی علاقوں میں متعلقہ حکام کو ہائی الرٹ رہنے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق تمام ریسکیو اداروں، ضروری مشینری اور ہنگامی عملے کو ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو خطرے سے دوچار آبادی کو بروقت آگاہ کرنے اور ضرورت پڑنے پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور دریا، ندی نالوں اور گلیشیائی علاقوں کے قریب جانے سے احتراز کرنے کا مشورہ دیا ہے اسی طرح عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ بارشوں کے دوران برساتی ندی نالوں اور تیز بہا والے پانی سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت امدادی کارروائیاں عمل میں لائی جا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…