ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

قانونی نوٹس کے بعد مذہبی سکالر ناصر مدنی کی مومنہ اقبال سے معافی

datetime 27  جون‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)قانونی نوٹس موصول ہونے کے بعد مذہبی سکالر ناصر مدنی نے اداکارہ مومنہ اقبال سے عوامی سطح پر معذرت کر لی۔

اپنے ویڈیو بیان میں ناصر مدنی نے کہا کہ اگر ان کی کسی بات سے مومنہ اقبال یا ان کے اہلِ خانہ کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں، کسی کی دل آزاری ان کا مقصد نہیں تھا، اس لیے وہ عوامی سطح پر معافی مانگتے ہیں۔ناصر مدنی نے اپنے بیان میں تمام بیٹیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے احترام اور حقوق کے لیے آواز بلند کریں، ہر پاکستانی بیٹی کی عزت اور وقار کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل ناصر مدنی کا اداکارہ مومنہ اقبال سے متعلق ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس کے بعد مومنہ اقبال نے قانونی کارروائی کا آغاز کیا،

اس قانونی معاملے کی پیروی اداکارہ کی بہن رمشہ اقبال نے کی، جس کے بعد ناصر مدنی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے معذرت کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…