جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

وزیراعلی مریم نواز شریف نے صوبہ پنجاب کی بیٹیوں کیلئے سحر پروگرام کا آغاز کر دیا

datetime 23  جون‬‮  2026 |

سرگودھا(این این آئی)وزیراعلی مریم نواز شریف نے صوبہ پنجاب کی بیٹیوں کیلئے سحر پروگرام کا آغاز کر دیا

جو خوش آئندہ اور ترقی کی جانب مثبت قدم ہے۔زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن علما و مشائخ ونگ سرگودھا ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا سکل انہانسمنٹ تھرو ہوم ریچ(سحر)پروگرامایک مثالی پراجیکٹ ہے۔جس کے تحت سرگودھا سمیت پنجاب بھر کی خواتین گھر بیٹھے فن اور ہنر مند بن سکیں گئیں۔انہوں نے بتایا اس ہنرمند لیبر فورس میں خواتین کا تناسب بڑھانے کے سحر پروگرام پر97کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی اور صوبہ بھر میں 5365خواتین کو گھر بیٹھے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دوردراز علاقے،سیمی اربن اور اربن علاقوں میں بیوٹیفکیشن سروسز، ہاسپٹیلٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ٹریننگ کورسز کرائے جائیں گے۔پی ڈی سی پی کے ذیلی ادارے آئی تھم کے اشتراک سے 1260خواتین کیلئے ہاسپٹیلٹی کورسسحر کی ہاسپٹیلٹی ٹرینی خواتین کو کلنری آرٹس، بیکنگ، گیسٹ ریلیشن، فرنٹ ڈیسک اور ایئر لائن مینجمنٹ سکھائی جائے گی۔شیخ نعیم طاہر نے بتایا کہ لاہور، فیصل آبا، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں سحر پروگرام کے تحت ہاسپٹیلٹی ٹریننگ کورس کا پہلا بیج مکمل اور لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں ٹرینی خواتین کو ہیر اسٹائلنگ، سکن کیئر، میک اپ اور نیل آرٹ سکھائی جارہی ہے

انہوں نے کہا کہ سحرٹرینی خواتین کو لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ ڈیوائس، ڈیٹا پیکج، اور ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا۔دراز اور شوپی فائی سمیت ای کامرس، انگلش لینگویج،پراڈکٹ ریسرچ اور فنانشل لٹریسی سکھائی جائے گیا۔شیخ نعیم طاہر نے سحر ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین کے لئے کامیابی اور نیک تمناں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی عورتیں معاشی طور پر مضبوط ہوگئیں تو ملک ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔ حکومت پنجاب کی وویمن پاپولیشن کو قابل قدر اثاثہ بنارہے ہیں۔سحر پروگرام کے اجرا کا مقصد خواتین کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے جس میں بیوہ، متعلقہ اور مینارٹی سے تعلق رکھنے والے خواتین کو سحرپروگرام میں ترجیح دی جائے گی۔اورحکومت پنجابسحر پروگرام کے تحت ٹریننگ خواتین کے لئے جاب پلیسمنٹ کے مواقع بھی مہیا کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…