جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

حج 2027 کیلئے عازمین کی رجسٹریشن کا آج سے آغاز ہوگیا

datetime 22  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)حج 2027 کے لیے عازمین کی آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

اس حوالے سے ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے کہا کہ عازمینِ حج وزارتِ مذہبی امور کی آفیشل ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، رجسٹریشن کے ابتدائی مرحلے کے لیے فی الحال پاسپورٹ ہونا لازمی نہیں۔ترجمان نے کہا کہ حج بکنگ کے مرحلے پر پاسپورٹ لازمی ہو گا، جس کی میعاد 16 نومبر 2027 تک ہونی چاہیے، صرف رجسٹرڈ افراد ہی حج 2027 کی بکنگ کے اہل ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ حج بکنگ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر مطلوبہ کوٹہ پورا ہونے تک کھلی رہے گی، حج پیکیج کے حتمی اخراجات اور شرائط کا اعلان حج پالیسی 2027 میں الگ سے کیا جائے گا۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ قومی آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے حج کو ڈیجیٹائز کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی کسی بھی ملک سے حج کے لیے رجسٹریشن کروا سکیں گے، حج رجسٹریشن کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ سرکاری اور نجی حج اسکیم، دونوں کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے، رجسٹریشن کے بغیر حج 2027 کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی جا سکے گی۔

وزیرِ مذہبی امور نے کہا کہ پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 26 نومبر 2027 تک مثر ہونا ضروری ہے، ایک خاندان کے افراد مشترکہ طور پر رجسٹریشن کرا سکیں گے۔انہوںنے کہاکہ عازمین گھر بیٹھے آن لائن بھی حج رجسٹریشن کرا سکیں گے، رجسٹریشن کے بعد ہی سرکاری یا نجی حج اسکیم کا انتخاب ممکن ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…