منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

شہریوں کی حساس معلومات غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کرنے والا ڈیجیٹل نیٹ ورک بے نقاب

datetime 19  جون‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کی انسداد دہشت گردی ونگ کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے

پاکستانی شہریوں کی حساس معلومات اور دستاویزات غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کرنے والا منظم ڈیجیٹل نیٹ ورک بے نقاب کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ پاکستانیوں کی حساس معلومات غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کرنے والے ملزمان پاکستانی شہریوں کے ساتھ ڈیجیٹل مالیاتی فراڈ میں بھی ملوث پائے گئے ہیں اور اس نیٹ ورک میں ملکی اور غیر ملکی افراد شامل ہیں۔ملزمان نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور موبائل فون صارفین کی حساس معلومات غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ملزمان مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے کے لیے استعمال کرتے تھے اور رقم کی وصولی کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جاتی تھی۔ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کراچی نے ڈیجیٹل والٹس کا سراغ لگا لیا، جس کے بعد ایف آئی اے، سی ٹی ڈبلیو کراچی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔حکام نے کہا کہ ملزمان سے مزید ہوشربا انکشافات متوقع ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…