جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے سابق اہلیہ پر بدکرداری کا الزام لگانے والے شوہر پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

datetime 19  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے عدالتی عمل کا غلط استعمال کرنیوالے سابق شوہر پر 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کر تے ہوئے

ریمارکس دیئے ہیں کہ خلع کے بعد خاتون کو مقدمہ بازی میں پھنسانا اس کی عزِ نفس اور خودمختاری پر شدید حملہ ہے۔9صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق شوہر نے خاتون پر بدکردار ہونے کا الزام لگایا جس کا مقصد خاتون کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا، قانونی طور پر خلع لینے اور عدت مکمل کرنے کے بعد خاتون کو دوسری شادی کا مکمل حق حاصل ہے۔ عدالت نے کہا کہ خلع کے بعد دوسری شادی کرنے کے لیے خاتون کو سابق شوہر سے اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں، جھوٹے فوجداری مقدمات اور کردار کشی کا مقصد صرف دبائو ڈالنا ہوتا ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ خواتین کے خلاف مقدمہ بازی کو ہراساں یا تذلیل کرنے کے لیے بطور ہتھیار استعمال نہیں کیا جاسکتا، ملک بھر کی عدالتیں نکاح کے تنازعات میں قانون کے غلط استعمال پر ہوشیار رہیں، بدنیتی پر مبنی مقدمہ بازی روکنا عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ سائلین کی عزتِ نفس کا تحفظ کرنا عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

شوہر 30دن کے اندر جرمانے کی رقم اپنی سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہوگا، جرمانہ عدم ادائیگی کی صورت میں فیملی کورٹ کے ذریعے وصول کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…