بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

راولاکوٹ:کالعدم ایکشن کمیٹی کے مظاہرین نے والدہ کے انتقال کا سن کر جانیوالے پولیس اہلکارکی ٹانگیں توڑ دیں

datetime 17  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)راولاکوٹ میں احتجاجی مظاہروں کے دوران ایک پولیس اہلکار پر مبینہ حملے کا واقعہ پیش آیا، جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی جاوید اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع ملنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ راستے میں مظاہرین نے انہیں روک لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اہلکار کی جیب سے پولیس شناختی کارڈ برآمد ہوا، جس کے بعد مشتعل افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق تشدد کے نتیجے میں اے ایس آئی جاوید کی دونوں ٹانگیں بری طرح متاثر ہوئیں اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی اہلکار اس وقت آزاد کشمیر میں خصوصی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے جبکہ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…