جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

مون سون بارشوں اور سیلاب سے متعدی امراض پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

datetime 17  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد/لاہور (این این آئی) شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف متعدی امراض کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق بارشوں میں ہیضہ ٹائیفائیڈ، ملیریا اور ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے، بارشوں کا پانی جمع ہونے سے ملیریا یا ڈینگی کا مرض پھیل سکتا ہے۔قومی ادارہ صحت نے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی، بیان کے مطابق مون سون کے دوران وبائی امراض سے بچا کیلئے نگرانی کا نظام فعال بنایا جائے، آلودہ پانی یا خوراک کی آلودگی ہیضہ اور ٹائیفائیڈ جیسی بیماری کے پھیلا کا سبب سکتی ہے۔

این آئی ایچ ایڈوائزری کے مطابق مون سون بارشوں میں آسمانی بجلی گرنے یا یا بجلی کا کرنٹ لگنے کے خطرات ہیں ، شہری بارشوں کے دوران بجلی کے گھمبوں،گرے ہوئے تاروں سے دور رہیں، بارش یا سیلاب میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ایڈوائزری کے مطابق سیلاب کے دوران سانپ کے کاٹنے واقعات بڑھ سکتے ہیں ، سیلابی پانی خطرناک انفیکشن پھیلنے کا سبب بھی بن سکتا ہے، اسپتال ادویات ،اینٹی سنیک ویکسین ،اور او آر ایس کی معقول مقدار کا ذخیرہ رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…