منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

ہمارے لیے موت آسان ہوگئی، صومالیہ میں یرغمال پاکستانی کا نیا ویڈیو بیان

datetime 17  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں 57روز سے یرغمال پاکستانی شہری کی ویڈیو آگئی

جس میںاس نے کہا ہے کہ ہمارے لیے اب جینا مشکل اور موت آسان ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال جہاز آنر 25میں سوار پاکستانی سیکنڈ افسر کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی جس میں اس نے کہا کہ تقریباً دو ماہ گزر گئے صومالی قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانی زندگی اور موت کی کشمکش میں وقت گزار رہے ہیں ۔شہری نے حکومت پاکستان فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قید میں57روز گزر چکے، ہماری حالت انتہائی نازک ہے عملے کے کئی ارکان شدید بیمار ہو چکے ہیں، عملے کے ارکان ذیابیطس اور انفیکشن میں مبتلا ہیں اور وہ اب مزید جینے کے قابل نہیں رہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم پاکستان مدد کریں، آج ہمارے لیے جینا مشکل اور موت آسان ہوگئی ہے ،

ہم صرف سادہ سفید چاول اور آلودہ پانی پر زندہ ہیں جبکہ کمپنی نے ہمیں کوئی امداد نہیں بھیجی، ہائی جیکرز کسی تیسرے فریق کے ساتھ بات چیت کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ سیکنڈ افسر نے کہا کہ ہائی جیکرز صرف ہمارے جہاز کے دستاویزات میں درج کمپنی کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں، ہم حکومت سے مداخلت کرنے اور ہماری کمپنی کو اس کے عملے کی ذمہ داری لینے پر مجبور کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں زندہ رہنے کے لیے بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے، کمپنی نے خوراک یا دوائی کے معاملے میں کسی قسم کی امداد فراہم نہیں کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…