پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

نشے میں دھت ڈرائیور نے اسکول سے گھر جاتے ہوئے 3 بچوں کو کچل ڈالا

datetime 13  جون‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں نشے میں دھت ڈرائیور نے اسکول سے گھر جاتے ہوئے 3 بچوں کو کچل دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو کے گائوں کاراکوٹائی میں پیش آیا جہاں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے قریب 4 طالب علم اسکول سے اپنے گھر کی طرف جارہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں3 بچے ہلاک ہوئے اور ایک بچہ بری طرح زخمی ہوا جسے علاج کیلئے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مرنے والے تینوں بچوں کی عمریں 12 سال تھی۔

واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا جس پر پولیس نے انہیں منتشر کرتے ہوئے ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔پولیس کے مطابق ڈرائیور کی شناخت لوگناتھن کے نام سے ہوئی ہے جوگاڑی چلاتے ہوئے مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت تھا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا جس سے وہ گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا اور بچوں سے جاٹکرایا، واقعے کے بعد پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…