بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

ملک میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں 2 لاکھ کا اضافہ

datetime 12  جون‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) مالی سال 2025-26کے اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں 2لاکھ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 60لاکھ سے بڑھ کر 62 لاکھ ہو گئی ہے۔اقتصادی سروے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں خچروں کی تعداد 2لاکھ جبکہ گھوڑوں کی تعداد گزشتہ سال کی طرح 4 لاکھ برقرار رہی۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بھینسوں کی تعداد 4کروڑ 91لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال 4کروڑ 77 لاکھ تھی۔ اس طرح ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 14 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تعداد کے لحاظ سے بکریاں ملک کا سب سے بڑا مویشی اثاثہ ہیں، جن کی تعداد 9کروڑ 18لاکھ ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں بکریوں کی تعداد میں 24لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح گائے کی تعداد 6کروڑ 19لاکھ ریکارڈ کی گئی، جس میں گزشتہ سال کی نسبت 22لاکھ کا اضافہ ہوا۔ بھیڑوں کی تعداد 3کروڑ 35لاکھ رہی، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 3 لاکھ زیادہ ہے۔اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں اونٹوں کی تعداد 11لاکھ 93 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔اقتصادی سروے کے یہ اعداد و شمار ملک میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی مسلسل ترقی اور مویشیوں کی تعداد میں مجموعی اضافے کی عکاسی کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…