جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

سال 2025 میں7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک گئے

datetime 12  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ایک سال کے دوران مزید 8 لاکھ شہری بیرون ملک چلے گئے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ روز اقتصادی سروے پیش کیا، جس کے مطابق ملک میں غربت کی شرح 28.9 فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران روزگار کی تلاش میں 8 لاکھ پاکستانیوں نے بیرون ملک کا رخ کیا۔اقتصادی سروے کے اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں غربت 11 فیصد سے بڑھ کر 17.4 فیصد اور دیہی علاقوں میں 28.2 فیصد سے بڑھ کر 36.2 فیصد ہو گئی ہے۔اسی طرح قومی سطح پر تعلیم کی شرح 63 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جو ملک میں خواندگی کے شعبے میں جاری پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔صوبائی سطح پر بلوچستان 47 فیصد شرح کے ساتھ ملک کا سب سے غریب صوبہ قرار پایا ہے۔ خیبر پختونخوا 35.3 فیصد کے ساتھ دوسرے، سندھ 32.6 فیصد کے ساتھ تیسرے اور پنجاب 23.3 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ غربت کے ان حکومتی اعداد و شمار نے ملکی معیشت اور حکومتی دعووں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

علاوہ ازیں روزگار کے حصول کے لیے بیرون ملک جانے والے 8 لاکھ پاکستانیوں میں سے 5 لاکھ 30 ہزار افراد نے سعودی عرب کا انتخاب کیا ہے۔اسی طرح قطر جانے والوں کی تعداد 68 ہزار رہی، جبکہ متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تعداد گھٹ کر 52 ہزار رہ گئی۔ برطانیہ اور عمان جانے والوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔توانائی اور پیداواری شعبوں میں ملا جلا رجحان رہا، جہاں قدرتی گیس اور تیل کی پیداوار میں تنزلی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس کوئلے کی پیداوار میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ لوہے کے خام مال کی پیداوار میں 41 فیصد کا غیر معمولی اور ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا جو ایک مثبت معاشی اشارہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…