جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

مزید بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کاالرٹ

datetime 12  جون‬‮  2026 |

لاہور (نیوز ڈیسک): صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں متوقع بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم اے نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے اور ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی کنٹرول روم اور ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ متعلقہ محکموں کو کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122، واسا اور دیگر امدادی اداروں کو بھی ہدایت دی ہے کہ عملے اور مشینری کو مکمل طور پر متحرک رکھا جائے، نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی فوری نکالا جائے اور ایسے مقامات جہاں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہو، وہاں خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

محکمہ کے مطابق بارشوں کا موجودہ سلسلہ 13 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بجلی کے کھمبوں، لٹکتی ہوئی تاروں، خستہ حال عمارتوں اور کچے مکانات سے دور رہیں۔

عوام کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں بارش کے پانی سے بھرے نشیبی علاقوں یا گلیوں میں جانے سے روکیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مدد کی ضرورت کی صورت میں شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…