جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

سندھ: تاریخ کا گرم ترین دن، درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

datetime 12  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے انکشاف کیا ہے کہ ضلع شہید بینظیر آباد میں گرمی نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے

تاریخ کے گرم ترین دنوں میں سے ایک دن ریکارڈ کیا گیا، جہاں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 11 جون 2026 کو شہید بینظیر آباد میں پارہ دوبارہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جس کے ساتھ 8 جون 2011 کا قائم کردہ ریکارڈ بھی برابر ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہی اور کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ دادو اور شہید بینظیر آباد سب سے زیادہ متاثرہ علاقے رہے جہاں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق موئن جو دڑو میں پارہ 50.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکرنڈ میں بھی درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دیگر شہروں میں سکھر کا درجہ حرارت 48 ڈگری، روہڑی 48.5 ڈگری اور پڈعیدن 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ حیدرآباد شہر میں درجہ حرارت 47 ڈگری جبکہ حیدرآباد ایئرپورٹ پر 48 ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیرپور میں پارہ 47 ڈگری اور میرپورخاص میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ تھرپارکر کے شہر مٹھی میں 43.5 ڈگری جبکہ چھور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید اعداد و شمار کے مطابق بدین اور ٹنڈوجام میں درجہ حرارت 42 ڈگری جبکہ ٹھٹہ میں 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جناح ٹرمینل اور گلستانِ جوہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری، شاہراہ فیصل کا 39 ڈگری جبکہ بن قاسم میں 34.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو کراچی کا نسبتاً کم گرم علاقہ رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…