منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

سکولوں کے حوالے سے ابتک کی اہم خبر

datetime 11  جون‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)موسم گرما کی تعطیلات کے دوران لاہور کے سرکاری سکولوں میں نجی پبلشرز کی ہوم ورک بکس طلبہ کو فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے،

جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق لاہور کے بیشتر پبلک سکولوں میں پرائیویٹ پبلشرز کی ہوم ورک بکس طلبہ کو 200سے 300روپے میں فروخت کی گئیں۔ قواعد و ضوابط کے تحت طلبہ کو مفت ہوم ورک گائیڈ فراہم کی جاتی ہے جبکہ سرکاری سکولوں میں کسی بھی نجی پبلشر کی کتاب یا ہوم ورک بک لگانے کے لیے محکمہ تعلیم سے باقاعدہ منظوری لینا لازمی ہے۔

تعلیمی قواعد کے مطابق منظوری کے بغیر نجی پبلشرز کی کتابیں یا ہوم ورک بکس نصاب کا حصہ بنانا خلافِ ضابطہ اور قابلِ کارروائی عمل ہے۔معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو دو روز کے اندر رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…