بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

مری ایکسپریس وے پر ہائی ایس وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

datetime 10  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مری ایکسپریس وے پر کجھوٹ کے قریب پیش آنے والے ایک ہولناک حادثے میں سیاحت کے لیے ملتان سے آنے والے

ایک خاندان کے 10 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاندان مختلف گاڑیوں میں مری جا رہا تھا۔ ایک ہائی ایس وین، جس میں مرد، خواتین اور بچے سوار تھے، کجھوٹ کے مقام پر اچانک فنی خرابی کا شکار ہو گئی۔ گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے موجود نالے میں جا گری اور دیوار سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے فوراً بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی۔ چونکہ گاڑی کا دروازہ دیوار کی جانب تھا، اس لیے مسافروں کا بروقت باہر نکلنا ممکن نہ رہا، جس کے باعث کئی افراد اندر ہی پھنس گئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق واقعے میں 4 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 13 افراد زخمی حالت میں نکال لیے گئے۔ اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس، ریسکیو 1122 اور مقامی شہری موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتالوں، جن میں پمز بھی شامل ہے، منتقل کیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس ثاقب وحید نے بتایا کہ وین ایسی سمت میں گری تھی جہاں سے دروازہ کھولنا ممکن نہیں تھا، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور تفریح کی غرض سے مری جا رہے تھے۔ وین میں بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور حادثے کی وجوہات پر مبنی تفصیلی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…