بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

راولپنڈی کے شہریوں کیلیے بڑی خوشخبری، میگا پروجیکٹ تکمیل کے قریب پہنچ گیا

datetime 10  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے،

کیونکہ طویل عرصے سے زیرِ تعمیر راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے اور جلد ہی عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 38.6 کلومیٹر طویل اس اہم شاہراہ کا بیشتر تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ منصوبے کا مجموعی طور پر 90 فیصد سے زائد حصہ پایۂ تکمیل تک پہنچ گیا ہے۔ حکام 15 جون تک اس روٹ کو ٹریفک کے لیے فعال بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

منصوبے کے باقاعدہ افتتاح کی تاریخ کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق سڑک کی مکمل کارپیٹنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ اور چکری کے انٹرچینجز بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ سے آنے والی گاڑیوں کو بانٹھ انٹرچینج کے ذریعے موٹر وے سے منسلک کر دیا گیا ہے، جبکہ ٹھلیاں انٹرچینج کی تعمیر اگلے مرحلے میں مکمل کی جائے گی۔ اس منصوبے کے لیے اضافی اراضی حاصل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔

راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل متعدد توسیع شدہ ڈیڈ لائنز کے بعد اب آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ اس وقت صرف چند فیصد کام باقی رہ گیا ہے جس میں نکاسیٔ آب کے نظام کی تکمیل اور خوبصورتی سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔

منصوبے پر مجموعی طور پر 46 ارب 64 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ مزید برآں رنگ روڈ کے اطراف صنعتی زون قائم کرنے کی تجویز کو بھی متعلقہ فورم سے منظوری مل چکی ہے، تاہم اس پر حتمی پیش رفت پنجاب اسمبلی کی منظوری سے مشروط ہے۔

کاروباری حلقوں نے اس منصوبے کو راولپنڈی کی معیشت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق رنگ روڈ سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ صنعتی اور تجارتی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…