جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان ریلوے کا مزید 15 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

datetime 10  جون‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پاکستان ریلویز نے مزید 15ٹرینیں آٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان ریلویز نے ایک بار پھر پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر

ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں ٹرینوں کی نیلامی 16جون کو ریلوے ہیڈکوارٹر میں کی جائے گی جہاں اوپن بولی کے ذریعے عمل مکمل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی نیلامی میں حصہ لینے کے لیے بعض نجی کمپنیوں کو اہل قرار دیا گیا ہے، جن ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ہزارہ ایکسپریس، عوام ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بہائوالدین زکریا ایکسپریس، راوی ایکسپریس، لاثانی ایکسپریس، تھل ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، نارووال پسنجر، سیالکوٹ ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر شامل ہیں۔اس سے قبل بھی بعض ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کے لیے اوپن نیلامی کی گئی تھی،

تاہم اس عمل میں محدود دلچسپی دیکھنے میں آئی۔ ذرائع کے مطابق صرف چند ٹرینوں کی بولی دی گئی جبکہ دیگر ٹرینوں کے لیے کسی کمپنی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔مزید بتایا گیا کہ ایک کمپنی نے میانوالی ایکسپریس حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصے میں ہی مختلف وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اسے واپس کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…