بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

کوئٹہ میں باپ نے بیوی اور چار بچوں کو ہلا ک کرکے خودکشی کرلی

datetime 9  جون‬‮  2026 |

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور چار بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ ایس ایچ او بروری نصیب اللہ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پیرکوپیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نے اپنے ہی گھر میں اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے اپنی اہلیہ اور چار بچوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔ فائرنگ کے باعث تمام افراد کو شدید زخم آئے اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واردات کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے۔

لاشوں کو تحویل میں لے کر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں مردہ خانے میں پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔کوئٹہ پولیس کے ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعے کی اصل وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ بظاہر ملزم کی جانب سے اس انتہائی اقدام کے محرکات ابھی تک نامعلوم ہیں جبکہ کسی گھریلو تنازع یا دیگر وجوہات کی بھی فی الحال تصدیق نہیں ہو سکی۔پولیس نے کہاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد، اہل محلہ اور لواحقین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ پولیس نے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سے متعلق حتمی موقف سامنے لایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…