جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد

datetime 5  جون‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک قوانین پر موثر عملدرآمد کے لیے لاہور میں بغیر لائسنس، فٹنس سرٹیفکیٹ اور مناسب لائٹس کے کمرشل گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ صرف وہی کمرشل گاڑیاں شہر میں داخل ہو سکیں گی جن کے ڈرائیورز کے پاس موثر اور درست ڈرائیونگ لائسنس موجود ہوگا۔سی ٹی او لاہور نے واضح کیا ہے کہ بغیر فرنٹ اور بیک لائٹس، ہائی بیم کے غلط استعمال اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی کمرشل گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ریت، مٹی یا دیگر سامان لے جانے والی لوڈر ٹریکٹر ٹرالیوں کو ترپال کے بغیر سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس سلسلے میں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر جنرل ہولڈ اپ اور خصوصی چیکنگ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ ایس پیز اور ڈی ایس پیز خود کریک ڈائون کی نگرانی کریں گے تاکہ ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے۔ تمام کمرشل ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ڈرائیونگ لائسنس، فٹنس سرٹیفکیٹس اور دیگر ضروری دستاویزات ہمراہ رکھیں تاکہ چیکنگ کے دوران کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…