بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

منشیات ڈیلر انمول پنکی اور سہولت کاروں کی بینک تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 3  جون‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)منشیات ڈیلر انمول پنکی اور سہولت کاروں کی بینک تفصیلات سامنے آ گئیں۔

سٹی کورٹ ، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کوکین کوئین انمول عرف پنکی اور اس کے مبینہ سہولت کاروں کے خلاف منشیات کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔پولیس نے عدالت میں ملزمہ کے اہم سہولت کاروں کے بینک اور ڈیجیٹل مالیاتی اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت مختلف شہروں میں منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقوم مختلف بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل مالیاتی ذرائع کے ذریعے منتقل کی جاتی رہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولت کار ذیشان الرحمان اور سہیل الرحمان کے زیر استعمال متعدد بینک اور ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے رقم کی لین دین کی جاتی تھی۔عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ذیشان الرحمان کے مختلف بینکوں میں متعدد اکاؤنٹس موجود ہیں، جبکہ سہیل الرحمان کے بھی مختلف مالیاتی اداروں میں اکاؤنٹس ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

پولیس کا موقف ہے کہ ان اکانٹس کے ذریعے منشیات سے متعلق رقوم کی منتقلی کی جاتی رہی۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ انمول عرف پنکی شہر بھر میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات فروخت کرتی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم مذکورہ اکانٹس کے ذریعے منتقل کی جاتی تھی۔ پولیس کے مطابق متعلقہ اکانٹس ذیشان اور سہیل الرحمان آپریٹ کرتے تھے اور ان میں رقوم بھیجنے والوں کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔پولیس نے مالیاتی لین دین سے متعلق ریکارڈ جس میں بینکوں کے نام اور اکاؤنٹس نمبرز بھی شامل ہیں، عدالت میں جمع کرا دیا ہے اور مقدمے کی مزید کارروائی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…